رشوت لیکر بھکاری خاتون کو فرار کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

رشوت لیکر بھکاری خاتون کو فرار کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

کانسٹیبل افضل کیخلا ف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہوا، بدعنوانی برداشت نہیں ،ایس ایس پی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے دوران ڈیوٹی رشوت لیکر بھکاری خاتون کو پولیس حراست سے فرار کرانے پر کانسٹیبل افضل احمد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ کو ئی بھی اہلکار قانون سے بالاتر نہیں، بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، اسلام آباد پولیس کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وردی کی آڑ میں بدعنوانی ناقابلِ برداشت ہے، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیلئے اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...