نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل، 5روزہ اسیسَر تربیتی کورس مکمل
شرکاء کو بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کے تقاضوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل نے ISO/IEC 17025:2017 کے تحت پانچ روزہ اسیسَر تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد لیبارٹریوں کی ایکریڈیٹیشن اور مطابقت کی جانچ کے عمل سے وابستہ اسیسَرز اور پیشہ ور افراد کی پیشہ ورانہ استعداد اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری علی بہادر قاضی مہمان خصوصی تھے۔ عتیق الرحمن میمن ڈی جی پی این اے سی نے بریفنگ دی ، تربیتی کورس کے دوران شرکاء کوISO/IEC 17025:2017 کے تقاضوں کے حوالے سے جامع تربیت فراہم کی گئی، جس میں لیبارٹری مینجمنٹ سسٹمز، تکنیکی تقاضے ، جانچ کے طریقہ کار، لیبارٹریوں کی استعداد کا جائزہ، عدم مطابقت کی نشاندہی اور اسیسمنٹ رپورٹس کی تیاری شامل تھی۔اس پروگرام نے شرکاء کو بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کے تقاضوں سے متعلق اپنی سمجھ بوجھ بہتر بنانے ، پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے اور مؤثر و مستند لیبارٹری اسیسمنٹ کیلئے عملی مہارتیں حاصل کرنے کے اہم مواقع فراہم کیے ۔ تربیتی کورس کی کامیاب تکمیل پاکستان کے قومی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے فروغ اور ٹیسٹنگ و کیلیبریشن لیبارٹریوں کی ساکھ اور عالمی سطح پر قبولیت میں اضافے کیلئے PNAC کے مسلسل عزم کی عکاس ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments