قدرتی معدنی وسائل کی مؤثر منصوبہ بندی ضروری، ڈاکٹر عادل

قدرتی معدنی وسائل کی مؤثر  منصوبہ بندی ضروری، ڈاکٹر عادل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آل پاکستان جیو سائنٹسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر عادل نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو مؤثر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرکے ملکی معیشت کو مستحکم، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

معدنی شعبے میں قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر پروسیسنگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 90معدنی وسائل دریافت کیے جا چکے ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیاں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...