کیوبا کی میڈیکل سائنسز کے شعبے میں 10علوم کیلئے پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپس
اسلام آباد (اے پی پی) حکومتِ کیوبا نے سال 2027 کیلئے پاکستانی طلبا کو 11انڈر گریجویٹ اسکالرشپس (وظائف) کی پیشکش کی ہے۔ ان میں سے 10سکالرشپس طبی علوم (میڈیکل سائنسز) کیلئے ہیں، جبکہ ایک سکالرشپ جنرل کیٹیگری کیلئے مختص ہے ۔
یہ پیشکش دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس پیشکش پر تبادلہ خیال اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے میں منعقدہ ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق اور پاکستان میں کیوبا کے سفیر ڈیمین کورڈیرو ٹورس نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments