آن سکرین مارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ

آن سکرین مارکنگ سسٹم کے پائلٹ  پراجیکٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 23نومبر کو منعقد ہونیوالے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل کے مضمون کمپیوٹر سائنس کے پرچے کیلئے آن سکرین مارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 ورکشاپ میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام چھ اضلاع کے تمام طلبہ و طالبات اور مشترکہ امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس اور ان کے آئی ٹی ٹیچرز نے شرکت کی، سسٹم اینالسٹ افضل بھٹی اور سینئر ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکاء کو آن سکرین مارکنگ کے پائلٹ پراجیکٹ اور امتحانی طریقہ کار کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...