پہلا جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ فعال

 پہلا جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ فعال

پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200سے زائد گاڑیاں پارک کرنیکی گنجائش موجود چند روز کیلئے پارکنگ فری ،بعد ازاں گاڑی 100،موٹر سائیکلوں کیلئے 50 روپے فیس ہوگی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کے پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے و ایم سی آئی انتظامیہ کی جانب سے بلیو ایریا میں تعمیر کئے گئے پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر پبلک کیلئے اوپن کر دیا گیا۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ پارکنگ کی سہولت 24 گھنٹے ، ہفتے کے ساتوں دن (24/7) فراہم کی جائیگی۔ابتدائی طور پر عوام الناس کیلئے چند دن کیلئے پارکنگ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔ تاہم بعد ازاں گاڑیوں کیلئے 100 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں کیلئے 50 روپے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ ابتدائی 20 منٹ کیلئے پارکنگ کی سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے کیش لیس اور آن لائن ادائیگی (Online Payment) کی سہولت بھی میسر ہونگی۔ مستقبل قریب میں پارکنگ پلازہ کی چھت (روف ٹاپ) پر شہریوں کیلئے ریسٹورنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی جہاں شہریوں اور سیاحوں کیلئے کھانے پینے اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...