پولیس کی تصدیقی مہم سے قبل ملازمین کی رجسٹریشن میں تیزی

پولیس کی تصدیقی مہم سے قبل ملازمین کی رجسٹریشن میں تیزی

گھریلو ملازمین، ڈرائیوروں اور دیگر عملے کی متعلقہ تھانے میں رجسٹریشن کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے 25 نومبر کے بعد خصوصی چیکنگ سے قبل گھریلو ملازمین اور کاروباری اداروں کے ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا ہے ۔ یہ اقدام اسلام آباد کے رہائشیوں کی جانب سے چوری اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے مناسب تصدیق کے مطالبہ کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایماندار اور محنتی ملازمین کے ساتھ عزت کا برتا ئوکیا جائے ۔آئی سی ٹی پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین، ڈرائیوروں، دکان کے ملازمین اور دیگر عملے کو قریبی پولیس اسٹیشن یا سہولتی مرکز میں رجسٹر کرایں تاکہ گھروں، کاروباروں اور عوامی تحفظ میں مدد مل سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...