ویکسین خریداری کرپشن کیس ،3ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

 ویکسین خریداری کرپشن کیس ،3ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

شریک ملزمہ ڈاکٹر شازیہ کی ضمانت کنفرم ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سپیشل جج سینٹرل ون اسلام آبادہمایوں دلاور کی عدالت نے ہیلتھ سروسز پاکستان میں ویکسین خریداری کرپشن کیس میں شریک ملزمہ ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرتے ہوئے تین ملزمان ڈاکٹر رحیم الدین، ڈاکٹر میاں فریز الدین اور عبدالرسول شیخ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ سماعت کے دوران محفوظ فیصلہ سنادیا اور کہاکہ تینوں ملزمان پر مقدمے میں مخصوص کردار کا الزام ہے اور وہ بدنیتی یا جھوٹا پھنسائے جانے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ، فیصلہ میں عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 20 اکتوبر 2026 کو ملزمان کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،استغاثہ کے مطابق ملزمان نے نجی افراد کی ملی بھگت سے میننجوکوکل میننجائٹس اور انفلوئنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ ہیرا پھیری کی،ایف آئی اے کے مطابق مہنگے نرخوں پر پانچ سالہ ٹھیکہ ایک ہی بولی دہندہ کو دینے سے سرکاری خزانے کو 2.445 ارب روپے کا تخمینہ شدہ نقصان پہنچا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...