الیکشن کمیشن کا 13یونیورسٹیز سے معاہدہ ،کنسورشیم قائم

الیکشن کمیشن کا 13یونیورسٹیز سے معاہدہ ،کنسورشیم قائم

اس پلیٹ فارم سے انتخابی نظام میں جدت کیلے تحقیق اور تجاویز پر بھی غور ہوگا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 13یونیورسٹیوں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر کے کنسورشیم کا باضابطہ آغاز کر دیا،الیکشن کمیشن اور پاکستان کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کا یہ اقدام کے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ، جس کا مقصد انتخابی عمل میں تحقیق کا فروغ، اور سیاسی عمل میں جمہوری شعور کو اجاگر کرنے کیلے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔مفاہمتی یاداشتوں کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے نثار احمد درانی ممبر الیکشن کمیشن نے جمہوری اقدار کے فروغ، باخبر معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے تعلیمی اداروں اور یوتھ کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنسورشیم انتخابی امور میں علمی و تحقیقی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے ، تحقیق و جدت کو فروغ دینے اور شواہد پر مبنی انتخابی مسائل کے حل کی تلاش کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اور اس پلیٹ فارم سے انتخابی نظام میں جدت کیلے تحقیق اور تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...