ایف آئی اے کی کارروائی ،4اشتہاری ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ایف آئی اے اسلام آباد زون کے پی او اسکواڈ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھے ۔مقدمہ نمبر 170/2015 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو باجروالہ، گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 9 سال سے فرار تھا۔مقدمہ نمبر 181/2010 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو حسن، منڈی بہاء الدین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی ورک پرمٹ کے ذریعے اٹلی جانے کی بھی کوشش کی تھی۔مقدمہ نمبر 207/2010میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو مونگ، منڈی بہاء الدین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 16 سال سے فرار تھا اور اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر لوگوں کو غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی سہولت کاری میں ملوث رہا۔مقدمہ نمبر 470/2010 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو کوٹلہ سرنگ، گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بھی گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا اور افراد کو غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی کوششوں میں ملوث رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments