اسلام آباد پولیس کے 15افسروں کی تقرر ،تبادلے
مزید 203افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی ،آئی جی نے رینک لگائے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 15 افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) نصران احسن اور علی رضا قریشی کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ کیپٹن (ر) سہیب امین کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سرکل تعینات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔محمد نعمان کو ایس ڈی پی او کورال سرکل تعینات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، مس درِ تبسم کو ایس ڈی پی او کھنہ سرکل مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد آصف کو ایس ڈی پی او رمنا سرکل تعینات کرتے ہوئے ترنول سرکل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔شمس الاکبر کو ایس ڈی پی او بہارہ کہو سرکل تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ سہیل احمد کو ایس ڈی پی او نون سرکل کے اضافی چارج کے ساتھ ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا سرکل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نورالاسلام کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن سرکل مقرر کیا گیا ہے ۔ غلام رسول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز (آپریشنز)، نور جمال کو ڈی ایس پی ٹریفک اور محمد زمان کو ڈی ایس پی وفاقی جیل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح معشوق علی کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ ذوالفقار علی عباسی کو ڈی ایس پی اے آر ایف مقرر کیا گیا ہے ۔ ادھر آئی جی نے اسلام آباد پولیس کے مزید 203افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں 90اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز)، 107سب انسپکٹرز اور 06لوئر ڈویژن کلرکس (ایل ڈی سیز) شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments