پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام چترال میں فری میڈیکل کیمپ

 پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام چترال میں فری میڈیکل کیمپ

مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام چترال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جبکہ مریضوں کو مفت ادویات اور طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔میڈیکل کیمپ سے 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ کے دوران مریضوں کے 84 الٹراسانڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی کیے گئے جبکہ خواتین اور بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے صحت عامہ کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...