پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، زائد المیعاد مشروبات کا ذخیرہ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، زائد المیعاد مشروبات کا ذخیرہ تلف

ایکسپائری تاریخوں میں ردوبدل کر کے سپلائی کی تیاری کی جا رہی تھی،مقدمہ درج

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ٹیکسلا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد مشروبات کا ذخیرہ پکڑ لیا ہے ۔ ہزارہ روڈ پر واقع ایک کولڈ ڈرنکس ڈسٹریبیوشن پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیموں نے ایک ہزار نو سو بیس ایکسپائرڈ بوتلیں برآمد کر لیں۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ڈسٹریبیوشن سینٹر میں زائد المیعاد مشروبات کی ایکسپائری تاریخوں میں ردوبدل کر کے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے تمام غیر معیاری مشروبات کو ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر کے تلف کر دیا گیا ہے ، جبکہ ڈسٹریبیوشن مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...