ای یو پاک فیڈریشن کے وفد کی جرمن پارلیمنٹ کے رکن سے ملاقات
پاک جرمن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ،پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آبا د(دنیا رپورٹ ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ سید خرم شاہ اور وائس چیئرمین رانا حسن کی جرمن پارلیمنٹ کے رکن مائیکل ڈونتھ اور معروف بزنس مین مارکوس ٹائنواگر سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاک جرمن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے باہمی دوستی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مستقبل میں مشترکہ سماجی و کاروباری تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ان کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اور کمیونٹی کے اندر خود احتسابی کے نظام کو فروغ دینے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمیونٹی کی ترقی اتحاد اور مثبت تشخص کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد اور ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔واضح رہے کہ مائیکل ڈونتھ جرمن پارلیمنٹ میں اہم پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ اکثر سپیکر کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ اس دوران اس بات کا اظہار بھی کیا گیا کہ اس طرح کی ملاقاتیں اور باہمی روابط پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments