پمز ،سینئر رجسٹرار کی اسامیوں پر 42امیدواروں کی سفارشات ارسال
سنبل عندلیب ، نیاز احمد ، حجاب ، صبا علی اور دیگر شامل ،حتمی منظوری وزارت صحت دیگی
اسلام آباد ( ایس ایم زمان )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) میں 20 شعبوں میں گریڈ 20 سینئر رجسٹرار کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے مجموعی طور پر بیالیس امیدواروں کی سفارش وزارت قومی صحت کو بھجوا دی ہیں ۔ ان میں سنبل عندلیب ، نیاز احمد ، حجاب شاہین، صبا علی ، ماریا ظفر، رابعہ تبسم، شرزہ شرافت ، عائشہ جاوید، حرا نعیم، ڈاکٹر سادیہ ، صدف ذوالفقار، مہ رخ علی، عبدالمنان، عنبر مظہر اور دیگر شامل ہیں۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق یہ سفارشات متعلقہ ڈومیسائل، کوٹہ اور کیٹیگریز کی بنیاد پر کی گئی ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ شہری و دیہی، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں، مذکورہ امیدواروں کو جن شعبوں میں تقرری کی سفارشات کہ گی ہے ان میں بسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی، نیورو سرجری، پیڈز آنکولوجی، آفتھلمولوجی، جنرل میڈیسن، پیڈز میڈیسن، پیڈز سرجری، گیسٹرو اینٹرولوجی، پلمونولوجی، ریڈیولوجی، کارڈیولوجی، نیفرولوجی، کریٹیکل کیئر میڈیسن، نیورولوجی، آرتھوپیڈک، ڈرمیٹولوجی، سائیکاٹری، نیونٹولوجی، یورولوجی، پیتھالوجی، کارڈیک سرجری، ریومیٹولوجی، ای این ٹی، پلاسٹک سرجری، جنرل سرجری اور ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے شامل ہیں ، حتمی تقرری کے احکامات وزارت قومی صحت جاری کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments