بچوں کو تمباکو کے استعمال سے محفوظ رکھنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ،مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد(نامہ نگار)صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے بچوں کو تمباکو کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے۔۔
اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو کا استعمال دنیا بھر میں صحت عامہ کے لیے بڑے خطرات میں سے ایک ہے جس کے باعث ہر سال تقریباً 70 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے جہاں روزانہ تقریباً 450 افراد تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور پیچیدگیوں کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں عالمی یوم اطفال 2026ء کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments