ڈی آئی جی کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری  درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ نگرانی اسلام آباد پولیس شہریوں کے۔۔

 مسائل کے فوری حل اور نوجوان نسل کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کرنے اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...