پمز:نئی ایمرجنسی کیلئے بھرتیاں نجی کمپنی کرے گی

 پمز:نئی ایمرجنسی کیلئے بھرتیاں نجی کمپنی کرے گی

ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل ملازمین کی بھرتی کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جائے گی

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے پمز کی نئی ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹرز سمیت سٹاف کی بھرتی نجی کمپنی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مذکورہ کمپنی امیدواروں کی سلیکشن کرکے پمز کو دے گی ، ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل ملازمین کی بھرتی نجی کمپنی کے ذریعے کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جائے گی ، وزارت قومی صحت کے احکامات پر پمز انتظامیہ نے 200 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی کو گزشتہ ہفتے فعال کیا ہے تاہم نئی ایمرجنسی چلانے کے لئے عملے کی کمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...