راولپنڈی 12:منشیات فروش گرفتار ، ساڑھے 18کلو چرس برآمد

 راولپنڈی 12:منشیات فروش گرفتار ، ساڑھے 18کلو چرس برآمد

کارروا ئیاں پیر ودہا ئی، روات ،واہ کینٹ ، آر اے بازار،ویسٹریج ،چکلالہ میں کی گئیں

 راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 12 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے 18 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پیرودہائی پولیس نے ایک خاتون سمیت دو ملزمان سے 2 کلو 440 گرام، روات پولیس نے ایک خاتون سے ایک کلو 400 گرام، واہ کینٹ پولیس نے تین ملزمان سے 5 کلو 480 گرام، آر اے بازار پولیس نے تین ملزمان سے 5 کلو 80 گرام، ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم سے ڈیڑھ کلو، چکلالہ پولیس نے ایک ملزم سے ڈیڑھ کلو جبکہ صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...