ورچوئل یونیورسٹی میں تقریب ، 128طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
2ہزار 349طلبہ کی تصدیق مکمل ، پروفیسر ارشد بھٹی کی طلبہ کو مبارک باد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے 2 ہزار 349 طلبہ کی تصدیق مکمل کر لی گئی جبکہ راولپنڈی ڈومیسائل کے حامل 128 منتخب طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کر د ئیے گئے ۔ اس سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کے 128طلبہ کا انتخاب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ خصوصی تقریب کے موقع پر کیا گیا تھا، جس کے بعد ورچوئل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ طلبہ کے حوالے کیے گئے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سکیم کے تحت اہل طلبہ کی تصدیق اور انتخاب کا عمل حکومتِ پنجاب کے محکمہ ہائیر ایجو کیشن کی جانب سے مقررہ معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments