حیدرآباد،اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد،اجتماعی زیادتی کا شکار  خاتون کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کوٹری کے قصائی پاڑے کی رہائشی سیماعباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حیدرآباد(نمائندہ دنیا) کہ میرے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پڑوسی خاتون کومل انڑ سے اختلافات ہوگئے تھے جس پر کومل اُنڑ کی ایماء پربااثر ایم پی اے اور اس کے ساتھی مجھے اغوا کرکے بلوچستان لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقدمہ کوٹری تھانے میں درج کرایا گیا، پولیس مذکورہ افراد کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے ہی خلاف کارروائی کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں