ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے 33 طلبا نے شرکت کی۔ کورس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طلبا کو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ تربیت کے دوران طلبا کو مارشل آرٹس، فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحے کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں طلبا نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی۔ طلبا نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمدکا کہنا تھاکہ کورس طلبا میں فائر آرمز اینڈ سیلف ڈیفنس کی اہمیت اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جو موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں