ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر شہزاد ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر شہزاد ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے قتل کی وارداتوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں نامزد ملزم شہزاد کو 18 مئی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 18 مئی کو ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔ پیر کو اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے قتل کی وارداتوں ، اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں نامزد ملزم شہزاد کو پیش کیا۔ مقدمہ میں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم قتل کی 18 وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم کیخلاف اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات درج ہیں، ملزم کو اتوار کو ملیر سٹی سے گرفتار کیاگیاتھا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم شہزاد کو ریمانڈ پر 18 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن گروپ سے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں