واٹر بورڈ افسران اور عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت

واٹر بورڈ افسران اور عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت

فراہمی و نکاسی آب سے متعلق ملنے والی شکایت فوری دور کی جائے ، ایم ڈی اسد اللہ خانکسی بھی افسر اور ملازم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تعطیلات کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنٹ انجینئرز شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے افسران کو تعطیلات کے دوران شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہے اور شہر کے کسی بھی علاقے سے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق ملنے والی شکایت کو فوری دور کرے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے افسران سے کہا کہ واٹر بورڈ کو میسر پانی کی شہر میں منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین پورے سال ہر قسم کے حالات میں شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سہولت بغیر کسی ناغہ پہنچاتے ہیں،وزیر بلدیات کی ہدایت ہے کہ شہر میں پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے اور بروقت کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی افسر یا ملازم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں