سکھر،ایف آئی اے کا یوٹیلیٹی اسٹور ویئر ہاؤس پر چھاپہ

سکھر،ایف آئی اے کا یوٹیلیٹی اسٹور ویئر ہاؤس پر چھاپہ

ایف آئی اے نے سبسڈی شدہ اشیا عام مارکیٹ میں فروخت کرنے پر گولیمار میں یوٹیلیٹی اسٹور ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور کے وئیر ہاؤس پر چھاپہ عوامی شکایت پر مارا گیا ہے

سکھر(نمائندہ دنیا) یوٹیلیٹی اسٹور افسران کی جانب سے سبسڈی شدہ اشیا عام مارکیٹ میں فروخت کرنے کی شکایات ملی ہیں، ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے کہ سبسڈی شدہ چینی، آٹا اور گھی سمیت دیگر اشیا کی خرید و فروخت کیسے کی جاتی ہے ، چھاپے کے موقع پر ایف آئی اے اور یوٹیلیٹی حکام نے مشترکہ طور پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں