ویکسین لگانا ضروری، اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ کریں، مرتضیٰ وہاب

ویکسین لگانا ضروری، اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ کریں، مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس کی صورت حال اور ٹاسک فورس اجلاس سے متعلق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کا لگانا آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے ۔فیصلہ ہر فرد کو کرنا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا تحفظ چاہتے ہیں ۔اس مشکل وقت میں حکومت کا کا اور اپنا ساتھ دیں ۔وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کا لازمی استعمال کرنا اور ویکسین لگواناہوگی ۔سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز بنائے ہیں ۔گزشتہ سال رمضان کے آخری ایام اور عید تعطیلات کے بعد کورونا کیسز کی شرح بڑھ گئی تھی ۔گزشتہ سال عید تعطیلات کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح میں 30فیصد اضافہ ہوا تھا ۔اس وقت ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔خدانخواستہ کورونا وائرس کی صورت حال بے قابو ہوسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں