ملزمان کی جانب سے ضمانت کے آرڈر جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

ملزمان کی جانب سے ضمانت کے آرڈر جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والی ڈیجی ٹانکس کمپنی کیخلاف مقدمے میں تفتیشی افسر کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت کے روبرو جیل پولیس نے ڈیجی ٹانکس کمپنی کے سی ای او برہان مرزا، عمیص ، غیاث غزالی، کمیل رضا، دانش زمان، منیب علی خان کو پیش کیا۔ سماعت کے موقع پر ضمانت پر رہا ملزمان الہان پرویز اور نعمان جاوید بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ضمانت پر رہا ملزمان کی جانب سے ضمانت کے آرڈر جمع نہ کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے دن کہا تھا ضمانت کی دستاویزات جمع کرائیں۔عدالت میں ملزمان کی ضمانت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ ضمانت کی دستاویزات ابھی جمع کرائیں ورنہ باقی ملزمان کے ساتھ جیل بھیج دیا جائے گا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں