مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، اموات طبعی قرار

مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، اموات طبعی قرار

پی آئی بی، نیپیئر اور ماڑی پور سے 3افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے اموات کو طبعی قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کے علاقے پاکستان پوسٹ آفس کے قریب سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھوا دیا۔ نیپیئر تھانے کی حدود گھاس منڈی چیمبر مارکیٹ کے قریب سے ضعیف شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر اس کی شناخت 80 سالہ قاسم ولد اللہ رکھا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی ہے۔ ماڑی پور روڈ پر سرمست مزار کے قریب ندی کے کنارے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے اور بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں