پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم،پنشنرز بھی رل گئے

پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم،پنشنرز بھی رل گئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کے ملازمین کو15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ نہ مل سکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے مالی حالات یا انتظامی نااہلی کے باعث ملازمین تنخواہوں کے لئے رل گئے ، جون کی15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی مئی 2021کی تنخواہ نہ مل سکی۔ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ چھ سال سے اضافہ بھی نہیں ہوا۔ ملازمین، افسران تنخواہ اور پنشنرز اپنی پنشن کے لئے رل گئے ۔۔ملازمین کی بیوائیں کم از کم ایک ہزار پنشن کیلئے بھی انتظار کے لئے مجبور ہیں۔ ترجمان پی آئی اے ایک سے زائد بار کال کرنے کے باوجود موقف کے لئے دستیاب نہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں