پولیس موبائل میں منشیات اسمگل کرنے کے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

پولیس موبائل میں منشیات اسمگل کرنے کے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پولیس موبائل میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو بوٹ بیسن پولیس نے سی آئی اے جامشورو کے 6 اہلکاروں کانسٹیبل محمد یعقوب، غلام عباس،اعجاز علی،عبدالنصیر، راحب حسین اور احمد نواز کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ حساس نوعیت کا کیس ہے ، اصل ذمہ داران تک پہنچنے کیلئے جامع تحقیقات کی جا رہی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے ، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات کی ڈیلنگ کے لیے کراچی آئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں