ایس ایچ او حیدری سے رپورٹ طلب

ایس ایچ او حیدری سے رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد کے پروجیکٹ صائمہ پاری کے الاٹیز کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر پروجیکٹ کے الاٹیز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او حیدری سے آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ اگر الاٹیز کو کوئی ہراساں کرے تو ایس ایچ او حیدری پولیس اسٹیشن قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ درخواست گزارکے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پروجیکٹ صائمہ پاری کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور کبھی کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ،ابھی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کچھ شرپسند الاٹیز کو ہراساں کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں