آفاق مرزا ڈی جی پارک تعینات

آفاق مرزا ڈی جی پارک تعینات

ڈی جی پارک طحٰہ سلیم کا بطور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تبادلہ ہونے کے بعد آفاق مرزاکو ڈی جی پارک تعینات کردیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آفاق مرزا 2016 میں ڈی جی پارک کی حیثیت سے معطل کئے گے تھے تاہم خاموشی سے سابق میئرکراچی کے احکامات پر پارک ڈپارٹمنٹ میں ہی کام کرتے رہے، طحٰہ سلیم کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے دورمیں ڈی جی پارک بنائے گئے تھے انہوں نے سی ایس ایس کارنر کے نام سے کراچی کے نوجوانو ں کے لیے فری کلاسز کا آغاز کروایا جس میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی جانب سے بھی لیکچر دیے جاتے رہے ہیں اب انہیں ڈپٹی کمشنرسینٹرل تعینات کیاگیاہے جس کے بعدڈی جی پارک کی سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں