وی سی داؤد انجینئرنگ کی تعیناتی، وکیل سے ریفرنس کا حوالہ طلب

وی سی داؤد انجینئرنگ کی تعیناتی، وکیل سے ریفرنس کا حوالہ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی تعیناتی کیخلاف ایک درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے نیب ریفرنس کا حوالہ طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد معظم بلوچ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب ان کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب زدہ شخص کو وائس چانسلر نہیں لگایا جا سکتا، متعلقہ حکام کو ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کو وی سی لگانے سے روکا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کیخلاف کوئی ریفرنس دائر ہے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیب ریفرنس سے متعلق نیب کی پریس ریلیز موجود ہے۔ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے عدالت پریس ریلیز یا اخباری خبر پر کارروائی نہیں کرے گی، ریفرنس کا مصدقہ حوالے دیں تو کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں