فوڈ پانڈا کو تیسرے فریق سے معاہدے سے روک دیا گیا

فوڈ پانڈا کو تیسرے فریق سے  معاہدے سے روک دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اور ان کے اہلخانہ سے جڑے ایک لاکھ افراد کی تعلیم کا بڑا کیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر کورڈڈ مائنڈز پاکستان کی فوڈ پانڈا کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے بڑا عبوری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے فوڈ پانڈا کو کسی تیسرے فریق سے معاہدہ کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا اور انتظامیہ کو 4اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ فوڈ پانڈا اور کورڈڈ مائنڈز پاکستان کے مابین یکم اگست 2020میں معاہدہ ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں