غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ الرٹ کی پیش گوئی اورسوئی سدرن کی جانب سے مطوبہ گیس فراہم کئے جانے کے باوجود کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے تشویش کااظہار کیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھاہے اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں تین بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ تین سے چھ گھنٹے اور سات سے دس گھنٹے کر دیا گیا، مینٹی ننس اور شٹ ڈاؤن کے نام پر بارہ گھنٹے تک مسلسل مختلف علاقوں میں بجلی بند کی جاتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں