پانی کی تقسیم کے عمل کومنصفانہ بنائیں گے ، مرتضیٰ وہاب

پانی کی تقسیم کے عمل کومنصفانہ  بنائیں گے ، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے فراہمی آب کے دیگرذرائع استعمال کئے جائیں گے جن میں ڈی سیلی نیشن پلانٹ کی تنصیب بھی شامل ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔پانی کی تقسیم کا عمل منصفانہ بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر رائے عاصم مصطفی، پی سی آئی کے بریگیڈیئر یاسر الٰہی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں