سکھر،احاطہ عدالت سے قتل کا ملزم پولیس تحویل سے فرار

سکھر،احاطہ عدالت سے قتل کا ملزم پولیس تحویل سے فرار

سیہون میں بچے سے زیادتی،روہڑی میں ڈاکوئوں نے تعاقب کے بعد تاجرکو لوٹ لیا

سکھر،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)پنو عاقل ایڈیشنل سیشن کورٹ کے احاطے سے قتل کا ملزم لیاقت علی چاچڑ ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق سینٹرل جیل سے لایا گیا ملزم پولیس کی تحویل سے کورٹ کی دیوار کود کرفرار ہوا اورگنے کی فصل میں گھس گیا۔ پولیس نے فصل کا چاروں طرف سے گھیر ائوکر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ملزم کے خلاف کچے کے علاقے سدھوجا تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ سیہون کے ٹائون بھان سیدآباد میں 7 سالہ بچے علی رضا میمن کودو وحشی درندے زیادتی کا نشانہ بناکر اسے شیدی محلے میں بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، اہل علاقہ نے بیہوش بچے کو گھر پہنچایا۔اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کیا جہاں پر بچے کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹرز نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کی۔متاثرہ بچے کے والد رفیق میمن، چچا اسد میمن نے وزیراعلی سے مطالبہ کیاہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر ملزمان کو سخت سزا دی جائے ۔روہڑی کے علاقے آغا قادرداد چھوہارا منڈی پولیس چوکی کے سامنے صبح سویرے سکھر سے چھوہارا منڈی آنے والے تاجر جے کمار کو مسلح ڈاکوئوں نے تعاقب کے بعد نیو بس ٹرمینل کے قریب اسلحے کے زور پر گھیرکر تشدد کانشانہ بنایا اور اس کی نئی موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واقعے پر چھوہارامنڈی کے تاجروں میں خوف ہراس پھیلا ہواہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں