دیوار گرنے سے ملبے میں دب کر دو نوجوان زخمی

دیوار گرنے سے ملبے میں  دب کر دو نوجوان زخمی

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ ہارون کالج کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے دوران سخت جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا ،جہاں زخمیوں کی شناخت 17 سالہ سمیر ولد سراج اور 15 سالہ فراز ولد یاسین کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ درخت دیوار پر گرنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ دونوں نوجوان دیوار کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں