یتیم بچے ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں،شاہدہ رحمانی

یتیم بچے ہماری بھر پور توجہ  کے مستحق ہیں،شاہدہ رحمانی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ یتیم بچے ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت تمام طبقات سمیت یتیموں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن حیات الاسلام کے دورے کے موقع پر انجمن کے عملے اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نواب دین کی کاوشوں سے اس قدیمی ادارے میں زیر کفالت بچوں کی بہترین ذہنی و جسمانی نشوونما ہورہی ہے، انہیں تعلیم و تدریس کی اعلیٰ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، انجمن حیات الاسلام کے زیر تحت قائم یتیم خانہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، یہاں آکر دلی مسرت اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں