جی ایف ایس بلڈرز اور زی گروپ کے مابین مفاہمت

جی ایف ایس بلڈرز اور زی  گروپ کے مابین مفاہمت

تعلیم کے فروغ اور مفت تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور زی گروپ آف کمپنیز کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت دونوں ادارے باہمی تعاون سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کو یقینی اور عام آدمی کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں گے

کراچی (پ ر) تقریب کے مہمان خصوصی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی تھے۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحد نے کہا کہ ہمیں بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ زی گروپ آف کمپنیز کے بانی صدر ذیشان الطاف لوہیا کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کی کنجی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں