پانی اور بجلی کی بندش پرشہریوں کا احتجاج

پانی اور بجلی کی بندش پرشہریوں کا احتجاج

کورنگی عوامی کالونی کے مکین علاقے میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سنگر چورنگی کے قریب جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتجاج کے باعث باغ کورنگی اور شاہ فیصل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا، جس کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرمذاکرات کے بعد مشتعل افراد کو منتشر اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں