جامشورومیں وزیراعلی کے معاونین خصوصی کی کھلی کچہری

جامشورومیں وزیراعلی کے معاونین خصوصی کی کھلی کچہری

ٹنڈومحمدخان میں قاسم نویدقمر کی تعزیتیں، طارق تالپورکا ڈگری میں نادراآفس کا دورہ

جامشورو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) وزیراعلی کے خصوصی معاونین صادق علی میمن اور تنزیلا ام حبیبہ نے ڈی سی آفس جامشورو کے لان میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اور انکے جلد ہی حل کیلئے ضلع کے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے اسپتالوں میں دوائیوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی، بچوں سے جبری مزدوری، کوٹری اور نوری آباد کے صنعتی علاقوں کے مسائل ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، محکمہ آبپاشی ،محکمہ ریونیواور دیگر محکموں کے علاوہ تجاوزات ،پانی کی قلت اور دیگر مسائل سے متعلق شکایات کی گئیں۔ ٹنڈو محمدخان سے نمائندے کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں ۔یہ بات انہوں نے گاؤں باقر نظامانی ضلع ٹنڈو محمد خان میں ٹنڈو محمد خان فٹبال اکیڈمی کی ایک تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دریں اثنا انہوں نے مختلف علاقوں میں انتقال کرنیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورپیپلز لائیرز فورم ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر محمد علی قریشی کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی۔ ڈگری سے نمائندے کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری برائے جنگلی حیات میر طارق خان تالپور نے ڈگری میں قائم نادرا دفتر کا عوامی شکایات کے بعد اچانک دورہ کیا ـ اور معلومات لیں۔ اس موقع پر نادرا انچارج نے آفس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ـ ۔میر طارق خان تالپور نے نادرا آفس میں صارفین کیلئے پینے کے پانی اور واش رومز کا بندوبست نہ ہونے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں