ٹریفک پولیس کا روٹ پلان جاری

ٹریفک پولیس کا روٹ پلان جاری

چہلم شہدا کربلا کے مرکزی جلوس کے حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم کا مرکزی جلوس شاہ خراسان، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ ،کھارادر سے ہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگا۔ جلوس برآمدہونے کے بعدسولجربازارکی جانب آنے والا ٹریفک کوسٹ گارڈ، انکل سریا روڈ، نشترروڈکی جانب موڑدیاجائے گا۔ ناظم آبادسے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ گارڈن کی جانب جانے کی اجازت ہوگی۔ لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک جیل روڈچورنگی ، کشمیرروڈ، شاہراہ قائدین سے شارع فیصل کی جانب جاسکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں