ابراہیم حیدری تھانے کے اے ایس آئی کی گھر سے لاش ملی

ابراہیم حیدری تھانے کے اے  ایس آئی کی گھر سے لاش ملی

ابراہیم حیدری تھانے کے اے ایس آئی کی پیر کی شب گھر سے لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اس حوالے سے ایس ایچ او ابراہیم حیدری محمد علی شاہ نے بتایا کہ متوفی 45 سالہ غلام جعفر شام چار بجے تھانے سے ڈیوٹی کرکے گھر گیا تھا، اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور گھر کے اندر ہی انتقال ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق متوفی تھانے کے قریب ہی پٹرول پمپ کے سامنے والی گلی میں کرائے کے گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اس کا آبا ئی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا اور اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں