سیرت طیبہ ؐپوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، محمد حسین محنتی

سیرت طیبہ ؐپوری انسانیت  کیلئے مشعل راہ ہے، محمد حسین محنتی

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ ؐپوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حضوراکرمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں نہ صرف اسوہ حسنہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے بلکہ وطن عزیز میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کو بھی تیز کیا جائے، اسی میں ہی تمام انسانیت کے مسائل کا حل اور دنیا کا امن مضمر ہے۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے جاری پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دین سے دوری اور سیرت النبیؐ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں