شوریٰ ہمدرد کا ماہانہ اجلاس، ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش

شوریٰ ہمدرد کا ماہانہ اجلاس، ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش

ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں منعقدہ شوریٰ ہمدرد کراچی کے ماہانہ اجلاس بعنوان ’’بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘ میں اراکین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اجلاس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدرد کراچی جسٹس ریٹائرڈ حاذق الخیری نے کی۔ ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے بھی اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی۔ جسٹس (ر) حاذق الخیری نے کہا کہ ملک کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ثابت قدم، ایماندار اور مخلص انسان تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں