غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ،مولاناعبدالرحمن سلفی

غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ،مولاناعبدالرحمن سلفی

امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے، عمارتوں کے انہدام سے غریب کا نقصان ہورہا ہے، انصاف فراہم کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف تحقیقات کرائیں۔ میڈیا کے ذمہ داران ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمدسلفی ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الرحمن سلفی نے کہا کہ تجاوزات ختم ہونی چاہئیں، لیکن اس پہلے ان تجاوزات و پلازہ، گھروں کو جائز و قانونی لیز دینے والے اداروں کیخلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں، جنہوں نے غریب عوام کو لوٹا ہے، عوام اس بات کی تصدیق کس طرح کریں کہ وہ اپنی جمع پونجی سے جو جگہ خرید رہے ہیں قانونی ہے یا غیر قانونی، ابھی بھی اس وقت شہر میں خاص طور پر سینٹرل میں ناظم آباد اور پاپوش نگر میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر گھر کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، لہٰذا حکومت بے گھر ہونے والوں کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں