بہترتعلقات سے دہشت گردی کوشکست ممکن،کورین سفیر

بہترتعلقات سے دہشت گردی کوشکست ممکن،کورین سفیر

دونوں ممالک وسائل اورتوانائیوں کے ذریعے تجارتی شعبہ کوترقی دینگے ،سوسانگ پیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور کوریا گزشتہ چار دہائیوں سے دو طرفہ مثالی تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ایشیائی ممالک مختلف شعبوں میں بہتری کی طرف گامزن ہیں جو باہمی تعلقات میں مزید نئی راہیں کھولنے کی ضامن ہیں ، صرف ہمارا خطہ ہی ددہشت گردی کی زد میں نہیں بلکہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے لیکن دونوں ممالک اپنے اپنے وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تجارت کے شعبہ کو ترقی دیں گے اس طرح ہم دہشت گرد عناصر کو شکست دے سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں کوریا کے سفیر سو سانگ پیو نے گزشتہ روز ’’دہشت گردی کے نئے خطرات کا ظہور اور قیام امن کے لئے علاقائی منصوبے ‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز نے کیا تھا۔ کونسل کے سیکریٹری جنرل احسن مختار زبیری نے کونسل کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ کونسل کے چیئرمین سابق سفیر شاہد امین نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے جس خطے میں بھی ہو بدقسمتی سے اُسے مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے کی سازش کی جاتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے ۔ اس طرز کے منفی پروپیگنڈے کی ہمیں ہر طریقے سے مذمت کرنی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں