ڈی ایچ اے کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب

ڈی ایچ اے کی پانچ سالہ  آڈٹ رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق دائر درخواست پر ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے دو ہفتے میں پانی کی فراہمی سے متعلق جامع جواب بھی طلب کرلیا۔ بدھ کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پہلے ٹینکرز سے پانی مل رہا تھا اب وہ بھی نہیں مل رہا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعویٰ درست نہیں۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ڈی ایچ اے سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے سالانہ آڈٹ ہوتے ہیں؟ کہاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں