بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان کے  قتل کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

بلدیہ ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کی مزاحمت پر تین روز قبل نوجوان کا قتل، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملزمان موبائل فون چھین کر فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ متاثرہ نوجوان نے بھاگتے ہوئے ملزمان کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ، گولی لگنے سے نوجوان کی جان چلی گئی۔فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کو موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،متاثرہ نوجوان کو بھی موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے پیچھے بھاگتے اور انہیں پکڑ کر زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں